ملک بھر میں نماز عیدالضحٰی کے اجتماعات، آزادیِ کشمیر کیلئےخصوصی دعائیں

لاہور: (کوہ نور نیوز) پاکستان میں آج عیدالاضحی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ حکومت نے بڑی عید کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجتی کیلئے سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ قوم نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد ملکی سلامتی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ کشمیر کی آزادی کیلئے بھی خصوصی دعائیں کیں۔ وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے، صدر مملکت اور وزیراعظم نے اسلام آباد، گورنر وزیراعلی پنجاب نے لاہور کی بادشاہی مسجد میں نماز ادا کی۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ماڈل ٹاون لاہور، بلاول اور شاہ محمود قریشی نے کشمیری بھائیوں‌سے اظہار یک جہتی کیلئے مظفر آباد میں‌ نماز عید پڑھی.