فواد چودھری نے عید کشمیری ماؤں کے دکھ کے نام کر دی

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) وفاقی وزیر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ یہ عید کشمیری ماؤں کے دکھ کے نام کر دی، خواتین مودی کی فاشسٹ حکومت کا شکار بن گئیں۔ کشمیر کی صورتحال پر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بھی بول پڑے، فواد چودھری کا ٹویٹر پر پیغام میں کہنا تھا کہ کشمیری مائیں فاشسٹ حکومت میں اپنے بچوں اور خاندان پر جبر و استبداد کا نشانہ ہیں۔انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاکستانیوں کو توفیق دے کہ یہ مائیں ہم سے مایوس نہ ہوں۔