زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 4 کروڑ 10لاکھ ڈالر کی کمی

کراچی: (کوہ نور نیوز) گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 4کروڑ 10لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 2اگست کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 15 ارب 2 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت میں 3کروڑ 80لاکھ ڈالر کی کمی سے7 ارب 72 کروڑ 91 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 37لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، کمرشل بینکوں کے ذخائر 7ارب 29کروڑ 11لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔