ڈالر کی قدر میں 21 پیسے کمی، 158 روپے 90 پیسے پر ٹریڈنگ

کراچی: (کوہ نور نیوز) مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز میں ڈالر 21 پیسے گر گیا جس کے بعد ڈالر 158 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ مندی کا شکار نظر آئی، 100 انڈیکس دیکھتے ہی دیکھتے 655 پوائنٹس گر گیا جس کے بعد 31 ہزار 10 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔