اداکار محسن عباس ضمانت میں توسیع کیلئے سیشن عدالت پہنچ گئے

لاہور: (کوہ نور نیوز) اداکار محسن عباس اپنے وکلاء کے ہمراہ آج سیشن کورٹ پیش ہوئےاور اپنی حاضر مکمل کروائی۔ دوسری جانب محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے بھی اپنے وکیل کا وکالت نامہ عدالت میں جمع کروا دیا۔ عدالت نے کیس کوویٹنگ لسٹ میں شامل کر لیا۔ محسن عباس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سچ پر قائم ہوں اور قانونی جنگ لڑرہا ہوں۔ ڈی آئی جی آپریشن انوسٹی گیشن میری تفتیش کررہے ہیں تفتیشی ٹیم پر مکمل اعتماد ہے، توقع ہے انصاف ملے گا۔اداکار نے کہا کہ میرے خلاف میڈیا پر جھوٹا پراپیگنڈہ کروایا گیا۔