انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 13 پیسے سستا

لاہور: (کوہ نور نیوز) کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک 13 پیسے سستا ہو گیا۔ اس وقت امریکی کرنسی 160 روپے 45 پیسے میں ٹریڈ ہو رہی ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی حصص مارکیٹ میں 157 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 157 پوائنٹس کی کمی کے بعد 32 ہزار کی نفسیاتی حد بھی گر گئی ہے۔ اس وقت مارکیٹ میں 31945 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔