اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی 10 پیسے اضافے پر 160 روپے 80 پیسے میں ٹریڈنگ

کراچی: (کوہ نور نیوز) مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ڈالر کی پرواز مسلسل جاری ہے، بزنس ویک کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے اضافے کے بعد 160 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں 26 پیسے بڑھنے کے بعد 160 روپے 45 پیسے پر فروخت ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان رہا اور 143 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 32 ہزار 602 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔