اسرائیلی فوج کے مظالم جاری، فلسطینیوں کے سو سے زائد گھرمنہدم کر دیئے

مقبوضہ بیت المقدس: (کوہ نور نیوز) بربریت کی انتہا، اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں پر زندگی تنگ کر دی، فلسطینیوں کے احتجاج اور بین الاقوامی تنقید کے باوجود گاؤں صورباہر میں ایک سو گھروں کو مسمار کیا جارہا ہے۔ سیکڑوں فوجیوں کے ہمراہ اسرائیلی حکومت نے بلڈوزر بھیجے جنہوں نے فلسطینیوں کو درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھروں سے نکلنے کا موقع بھی نہیں دیا اور بلڈوزر گھروں پر چڑھا دیئے، مظلوم فلسطینی اپنی آنکھوں کے سامنے گھروں کو ملبے کا ڈھیر بنتا دیکھتے رہے اور سوائے آنسو بہانے اور احتجاج کے سوا کچھ نہ کر سکے۔ اسرائیلی فوج کاکہنا ہےکہ بیرئیر کے قریب بنے یہ گھر سیکورٹی کے لئے خطرہ ہیں۔ اسرائیلی سپریم کورٹ نے اپنی فوج کی تائید کرتے ہوئے آج تک کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ مشرقی یروشلم پر واقع گاؤں سرباہر پر اسرائیلی فوج نے 1967 کی جنگ کے بعد قبضہ کر لیا تھا۔