ڈی آئی خان میں اسپتال کے باہر مبینہ خودکش حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان: (کوہ نور نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال کے مرکزی دروازے کے باہر مبینہ خود کش حملے میں تین پولیس اہلکار شہید اور 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا ڈی ایچ کیو اسپتال کے ٹراما سینٹر کےمرکزی گیٹ پر ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں اب تک تین اہلکار شہید جب کہ 10 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ڈی ایس پی افتخار شاہ کے مطابق دھماکا خودکش تھا اور خدشہ ہے کہ خودکش حملہ آور خاتون ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کے لیے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔