گورنر سٹیٹ بینک دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کل کریں گے

کراچی: (کوہ نور نیوز) دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکر رضا باقر کل کررہے ہیں، روپے کی گرتی قدر اور مہنگائی میں مسلسل اضافے کے باعث ماہرین توقع کررہے ہیں کہ سٹیٹ بینک موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے شرح سود میں اضافہ کرسکتا ہے اس وقت بنیادی شرح سود 12.25 فیصد ہے اور مئی 2018 سے اب تک شرح سود میں 5.75 فیصد کا اضافہ ہوچکا ہے، دوسری جانب جون 2019 میں مہنگائی کی شرح 8.9 فیصد رہی