انٹربینک میں ڈالر 71 پیسے مہنگا، 159 روپے 50 پیسے پر ٹریڈنگ

کراچی: (کوہ نور نیوز) انٹربینک میں ڈالر 71 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 45 پیسے مہنگا ہو گیا دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 663 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور100 انڈیکس 33 ہزار 8 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگا۔ مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ڈالر پھر اڑان بھرتا رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 71 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد 159 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 45 پیسے مہنگا ہو کر 160 روپے 20 پیسے پر فروخت ہوا۔سٹاک مارکیٹ میں بھی آج گراوٹ کا رجحان دیکھا گیا، لین دین کے دوران 663 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور100 انڈیکس 33 ہزار 8 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔