سوات: مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے ماں اور 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

سوات: (کوہ نور نیوز) پاٹین بانڈہ مٹلتان میں پہاڑی تودہ گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سوات کے علاقے پاٹین بانڈہ مٹلتان میں مکان پر پہاڑی تودہ گرا جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور 4 بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ پولیس کا کہناہےکہ جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور 4 بچے بھی شامل ہیں جب کہ گھر کا سربراہ شدید زخمی ہے، حادثے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو نکالا کر اسپتال منتقل کیا۔