اسد عمر قومی ترقیاتی کونسل کے رکن مقرر

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو قومی ترقیاتی کونسل کا رکن مقرر کر دیا۔ اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ جون میں وزیراعظم نے قومی ترقیاتی کونسل کی منظوری دے کر ممبران کا اعلان کیا تھا۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ بھی کونسل کے ممبر ہیں۔