وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے

کراچی: (کوہ نور نیوز) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج دوپہر کراچی پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کراچی میں آج سیاسی اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے اور تمام ملاقاتیں گورنر ہاؤس میں ہوں گی۔ اس دوران وزیراعظم بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے اور ان کے مسائل پر بھی بات چیت کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کراچی سمیت سندھ کے ترقیاتی پیکج کا بھی جائزہ لیں گے اور آج رات کو ہی کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔