مادرملت فاطمہ جناح ؒ کی 52 ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی جارہی ہے

کراچی: (کوہ نور نیوز) بابائے قوم وبانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی ہمشیرہ مادرملت محترمہ فاطمہ جناح ؒ کی 52 یں برسی آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام اور قومی جذبے سے منائی جا رہی ہے۔ مادرملت محترمہ فاطمہ جناح ؒ کی 52 یں برسی آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام اور قومی جذبے سے منائی جا رہی ہے۔ مسلم لیگ، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ ، نظریہ پاکستان فاؤنڈیشن اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام خصوصی کانفرنسز ، سیمینارز ، ریفرنسز اور دیگر تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا جن میں مادر ملت کی تحریک پاکستان سے تکمیل پاکستان تک کی جدوجہد پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔