چارشرارتی پانڈوں نے چڑیا گھر کو باکسنگ رنگ میں بدل دیا

بیجنگ: (کوہ نور نیوز، ویب ڈیسک) میڈیا رپورٹ کے مطابق بیجنگ کے چڑیا گھر میں موجود 4 پانڈوں نے ایک دوسرے پر ایسے مکوں اور لاتوں کی برسات کی جیسے کہ کوئی ماہر باکسرز ہوں اورچڑیا گھر کو باکسنگ رنگ میں بدل دیا۔ پانڈوں کی یہ دلچسپ لڑائی دیکھ کر چڑیا گھر کی سیر کو آئے افراد بھی ان چلبل پانڈوں کو دیکھ کر بے حد محظوظ ہوئے۔ ان پانڈوں کی باکسنگ پریکٹس دیکھ کر بچوں نے بھی باکسنگ سیکھنے کی حامی بھر لی۔