انٹربینک میں ڈالر 38 پیسے مہنگا، 157 روپے 30 پیسے پر فروخت

کراچی: (کوہ نور نیوز) مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر پھر مہنگا ہو گیا، انٹربینک میں ڈالر کے ریٹ میں 38 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی 157روپے 30 پیسے پر ٹریڈ کرتی رہی۔ سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا اور 108 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 34ہزار 82 کی سطح پر آگیا۔