کرکٹ ورلڈکپ میں سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی

ڈرہم: (کوہ نور نیوز) چیسٹر لی اسٹریٹ کے ریور سائڈ گراؤنڈ میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے میدان میں اتریں گی جبکہ موسم ابر آلود رہے گا مگر بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل کسی بھی ٹیم پر اثر انداز نہیں ہوگا، دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں۔ سری لنکا کی ٹیم نے اب تک 7 میچز کھیلے ہیں جس میں سے انہیں 2 میچ میں کامیابی حاصل ہوئی ہے، دوسری جانب ویسٹ انڈیز نے ٹورنامنٹ میں کُل 7 میچز کھیلے ہیں جسے میں اسے صرف ایک ہی میچ میں کامیابی ملی۔ ویسٹ انڈیز کی ممکنہ ٹیم کرس گیل، ایون لیوس، شائی ہوپ، نکولس پوران، شمرون ہیٹمیر، کالوس براتھوے، کپتان جیسن ہولڈر، ایشلے نرس، کیمار روچ، شیلڈن کوٹرل، اور اوشان تھامس پر مشتمل ہوگی۔ سری لنکا کہ ٹیم ممکنہ طور پر کپتان ڈیموتھ کروناراتنے، کوسال پریرا، اوشکا فرنانڈو، کوسال مینڈس، اینجیلو میتھوس، جیون مینڈس، دھننجایا دی سلوا، تھیسارا پریرا، اسورو اُودانا، لاسیتھ ملینگا، اور کاسن راجیتھا پر مشتمل ہوسکتی ہے۔