جھولا دیکھ کر کینگرو کو اپنا بچپن یاد آ گیا

سڈنی: (کوہ نور نیوز، ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک کینگرو اُچھلتا کودتا گھر کے گارڈن میں آگیا اور گارڈن میں لگے جھولے کو پہلے حیرانی سے دیکھتا رہا اور پھر جھولے پر چڑھنے کی بھرپور کوشش کرنے لگا۔ جھولا جھولنے کی کوشش کرتے کینگرو کے دلچسپ انداز پر گھر کامالک بے حد محظوظ ہوا اور ویڈیو بنا ڈالی، یہ دلچسپ ویڈیو جس نے بھی دیکھی مسکرائے بغیر رہ نہیں سکا۔