ورلڈ کپ: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بھارت کے خٰلاف بیٹنگ کا فیصلہ

لندن: (کوہ نور نیوز) ورلڈ کپ میں آج بھارت اور انگلینڈ مدقابل ہو رہے ہیں، میزبان انگلش ٹیم کو میگا ایونٹ میں آج بقا کی جنگ درپیش ہے، انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے. بڑی ٹیمیں، بڑا میچ، ورلڈ کپ میں انگلینڈ کا آج ناقابل شکست بھارت سے جوڑ پڑ گیا، برمنگھم میں سہ پہر ڈھائی بجے میدان سجے گا۔ انگلش ٹیم ٹورنامنٹ میں بقا کی جنگ لڑے گی۔ مورگن الیون کی ہار ٹاپ فور کے لئے اگر مگر کے بھنور میں پھنسی پاکستان کی کشتی پار لگا سکتی ہے۔ میگا ایونٹ میں کوہلی الیون اب تک 11پوائنٹس کے ساتھ ناقابل شکست ہے۔ آٹھ پوائنٹس پر براجمان انگلش ٹیم کو اپنی سرزمین پر سیمی فائنل کھیلنے کیلئے اپنے بقیہ دونوں میچ جیتنا ہوں گے۔