بی این پی مینگل کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) بی این پی مینگل نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بی این پی مینگل کے وفد کو ملاقات کیلئے بلالیا۔ اختر مینگل کی قیادت میں بی این پی کا وفد ملاقات کرے گا، ملاقات میں 6 نکاتی ایجنڈے پر پیشرفت سے متعلق گفتگو ہوگی، بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اختر مینگل نے مولانا فضل الرحمان کے نام تحریری پیغام دیا۔ انہوں نے خط مولانا اسعد محمود کے حوالے کیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اے پی سی میں ہماری سفارشات کا جائزہ لیا جائے، اپوزیشن ہمارے مطالبات پر غور کرے۔