لاہور: اچھرہ کی بیکری میں سلنڈر دھماکا، 12 افراد زخمی، ہسپتال منتقل

لاہور: (کوہ نور نیوز) لاہور کے علاقے اچھرہ میں واقع بیکری شاپ میں سلنڈر دھماکے سے 12 افراد زخمی ہوگئے، لاکھوں روپے مالیت کے سامان کو بھی نقصان پہنچا۔ لاہور کے علاقے اچھرہ میں واقع بیکری کی دکان میں سلنڈر دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچی۔ زخمیوں کو قریبی سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دھماکے کی وجہ سے دکان میں پڑے قیمتی سامان کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کو سلنڈر دھماکہ کہنا قبل از وقت ہوگا، یہ واقعہ کیوں ہوا ابھی وجہ سامنے آنا باقی ہے۔