کرکٹ ورلڈ‌کپ، انگلینڈ کا ٹاس جیت کر آسٹریلیا کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

لندن: (کوہ نور نیوز) آئی سی سی ورلڈکپ 2019 میں آج میزبان انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ شروع ہو گیا، قبل ازیں‌ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر دفاعی چمپئن آسٹریلیا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے. انگلینڈ اور آسٹریلیا کا میچ بارش کی نظر ہونے کا امکان ہے، اگر میچ بارش کی نظر ہوگیا تو اس کا فائدہ پاکستان کو ہوگا۔ بارش کے باعث میچ نہ ہونے کی صورت میں انگلینڈ کو اپنے بقیہ 2 میچز جیتنا ہوں گے، ورنہ سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات معدوم ہوسکتے ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم ایونٹ میں اب تک 6 میچز کھیل چکی ہے اور ایک میچ میں شکست کے بعد گینگروز 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹ اسکورننگ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ میزبان انگلینڈ نے میگا ایونٹ میں اب تک 6 میچز کھیلے ہیں اور دو میچز میں شکست کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے 10 ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کرنے کے بجائے تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلیں گی۔ ایونٹ میں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا، بھارت، پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان شامل ہیں۔ آئی سی سی ورلڈکپ کے ایونٹ میں 48 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل اور سیمی فائنل سے قبل تمام ٹیمیں 9،9 میچز کھیلیں گی جن میں سے 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، 14 جولائی کو فائنل کھیلا جائے گا۔