یقین ہے فلم ’’باجی‘‘عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بنا لے گی، میرا

لاہور: (کوہ نور نیوز) نامور پاکستانی اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فلموں کی بحالی میں حکومت کو تعاون کرنا چاہیے۔ اداکارہ میرا نے اپنی آنےوالی فلم’’باجی‘‘کے لیے امیدظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری فلم عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بنا لے گی اور عوام کی محبت سے اچھا بزنس کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار ادکارہ میرا نے فلم کے ریڈ کار پٹ لانچ کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر فلم کی دیگر کاسٹ میں شامل اداکارہ آمنہ الیاس اور عثمان خالد بٹ بھی موجود تھے۔ میرا کا کہنا تھا کہ ہمار ا مقابلہ کسی سے نہیں پاکستانی عوام ملکی فلمیں دیکھیں گے تو فلم ساز فلمیں بنائیں گے فلم ’’باجی‘‘ ایک شاہکار ہے اس میں کہانی کے ساتھ گانے اور سسپنس ہے۔ میں نے فلم کی تیاری میں بہت محنت کی ہے ایک اداکارہ ہونے کے ناطے فنکار کی عوام سے ملنے والی محبت اس کا قمیتی اثاثہ ہوتی ہے۔ فلم کے ہیرو عثمان خالد بٹ نے کہا کہ ہماری فلموں کی عمر کم ہے لیکن مقابلہ سخت ہے ہمارے ڈرامے دنیا بھر میں مقبول ہیں لیکن جلد ہماری فلمیں عالمی مارکیٹ میں جگہ بنالیں گی۔ ’’باجی‘‘ ایک مکمل فلم ہے اس میں ہر اداکار نے انصاف کیا ہے حکومت کو فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔