مصر کے سابق صدر محمد مرسی کمرہ عدالت میں بے ہوشی کے بعد انتقال کرگئے

قاہرہ: (کوہ نور نیوز) عرب ٹی وی کی رپروٹ کے مطابق محمد مرسی پر قطر کیلئے جاسوسی کا الزام تھا جس کی سماعت کیلئے وہ کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ اطلاعات کے مطابق عدالت برخاست ہونے کے بعد 67 سالہ محمد مرسی بے ہوش ہوگئے، اور اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔ محمد مرسی 30جون 2012 سے 3 جولائی 2013 تک مصر کے صدر رہے جس کے بعد فوج نے ان کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا۔