خوشاب: معمولی تلخ کلامی پر 2 گروپوں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 17 زخمی

خوشاب: (کوہ نور نیوز) خوشاب کے نواحی علاقہ پانچ چک کے قریب ہیڈ کالونی میں درخت کے تنازع پر دوخاندانوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی کے بعد فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں رب نواز، جہان، حبیب الرحمن اور رمضان جاں بحق جبکہ 6 خواتین سمیت 17 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال قائدآباد منتقل کر دیا گیا، تین زخمیوں کوتشویشناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو ہسپتال ریفر کر دیا گیا