ورلڈ کپ 2019 : پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ

مانچسٹر: (کوہ نور نیوز) کرکٹ کی دنیا کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ2019 کے سب سے اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتنے کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پچ اچھی لگ رہی ہے، بھارت کو کم رنزپرروکیں گے، ماضی کو بھول کرپوری توجہ میچ پرہے۔ پاکستانی ٹیم میں شاہین آفریدی اورآصف علی کی جگہ شاداب خان اورعماد وسیم کو شامل کیا گیا ہے۔ دنیا بھر کے کروڑوں لوگ براہ راست ٹی وی پر دنیائے کرکٹ کی دو بڑی ٹیموں کا میچ دیکھیں گے، میچ سے قبل شائقین کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ہے۔ انگلینڈ میں مقیم تارکین وطن اور دیگر ملکوں سے آنے والے دونوں ٹیموں کے پرستاروں کی تیاریاں مکمل ہیں، میچ ٹکٹس کیلیے آئی سی سی کو 5 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی تھیں، گراؤنڈ میں محض 25 ہزار شائقین کی گنجائش ہے۔ دنگ ونوں ممالک میں سیاسی کشیدگی کے سبب ورلڈ کپ کے منتظمین غیرمعمولی حفاظتی انتظامات کر رہے ہیں۔ ٹیم ہوٹل میں بھی سخت سیکیورٹی ہے اورسادہ لباس اہلکار آنے جانے والوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ چیمپئنزٹرافی کے فائنل میں پاکستان کی فتح کے بعد دونوں ٹیموں میں گھمسان کا رن پڑے گا۔ جو جیتے گا وہی شائقین کے دل بھی جیتے گا۔