منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، شہریار آفریدی

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی کا کہنا ہے کہ انسداد منشیات کے مشن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر انسداد منشیات شہریارخان آفریدی نے اے این ایف تھانہ راولپنڈی کا اچانک دورہ کر کے تھانے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات، ملازمین کے دفتری اوقات اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی گئی۔ شہریارخان آفریدی نے کہا کہ انسداد منشیات کے مشن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اے این ایف کو تمام ضروری سہولیات، ٹیکنالوجی اور جدید آلات سے لیس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے منشیات کی لعنت کا خاتمہ وزیراعظم عمران خان کا ویڑن اور میرا مشن ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے پاک کرکے نوجوانوں کو ملکی ترقی کا ہراول دستہ بنائیں گے۔ شہریارآفریدی نے کہا کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر جان لیں۔ عوامی مفادات کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ منشیات کی لعنت کو ملک سے پاک کرکے دم لیں گے۔