پاکستان ٹیم میں بھارت کو ہرانے کی صلاحیت موجود ہے، چیئرمین پی سی بی

لاہور : (کوہ نور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں میں بھارت کو ہرانے کی صلاحیت موجود ہے۔ ورلڈکپ 2019 کے سب سے بڑے ٹاکرے کا سبھی کو انتظار ہے اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی بھی پاک بھارت میچ دیکھنے کو بے تاب ہیں۔ ورلڈکپ کے سب سے بڑے ٹاکرے سے متعلق احسان مانی کا کہنا ہے کہ امید ہے پاکستان ٹیم بھارت کو ہرا سکتی ہے، چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو ہرا چکے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ گرین شرٹس پر اعتماد ہے کہ وہ صلاحیتوں کے مطابق کھیلیں گے اور بھارت کو شکست دیں گے۔