آسٹریلیا کا سری لنکا کو 335 رنز کا ہدف، فنچ کی شاندار سنچری

اوول: (کوہ نور نیوز) آئی سی سی ورلڈکپ کرکٹ میچ کے دوران آسٹریلیا نے سری لنکا 335 رنز کا ہدف دیدیا۔ سری لنکا کی طرف سے ٹاس جیت کر پہلے کینگروز ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی گئی۔ آسٹریلوی ٹیم کے اوپننگ بلے بازوں نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔ پاکستان کیخلاف سنچری بنانے والے ڈیوڈ وارنر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 48 گیندوں پر صرف 26 رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے انہیں ڈی سلوا نے آؤٹ کیا۔ کپتان ارون فنچ نے گراؤنڈز کے چاروں طرف شارٹس کھیلے تاہم دوسرے اینڈ پر موجود عثمان خواجہ 10 رنز پر چل دیئے۔ سٹیو سمتھ نے فنچ کیساتھ جارحانہ اننگز کھیلی اور سکور کوتیزی سے آگے بڑھایا۔ سمتھ 73 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان نے 132 گیندوں پر 153 رنز کی جارحانہ باری کھیلی ان کی اس اننگز میں 15 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے، گلین میکسیویل نے 25 بالز پر 46 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ تاہم دیگر کوئی بھی بیٹسمین بڑی اننگز میں کامیاب نہ ہو سکا۔ مقررہ اوورز میں کینگروز کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنا سکی۔ ڈی سلوا اور اوڈانا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔