کرکٹ ورلڈکپ: سری لنکا کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

اوول: (کوہ نور نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 20 ویں میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایونٹ میں سری لنکا اب تک چار میچز میں سے ایک میں کامیابی حاصل کرسکی ہے جب کہ آسٹریلیا چار میچز میں سے تین میں فاتح رہی۔ پوائنٹس ٹیبل کے اعتبار سے آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے جب کہ سری لنکا پانچویں نمبر پر ہے۔ دوسرے میچ میں افغانستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں کارڈف ویلز اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی اور یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے شروع ہوگا۔ جنوبی افریقا اور افغانستان کی ٹیمیں اب تک چار میچز کھیل چکی ہیں اور چاروں میچز میں دونوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پوائنٹس ٹیبل کے اعتبار سے جنوبی افریقا نویں نمبر جب کہ افغانستان آخری یعنی دسویں نمبر پر ہے۔