آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

ساؤتھمپٹن: (کوہ نور نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 19 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، کالی آندھی نے ایک وکٹ کے نقصان پر 4 رنز بنالئے۔ ویسٹ انڈیز کے اوپننگ بلے بازوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا، ایوین لوئس زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹھہر نہ سکے اور ووکس کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ کرس گیل اور شئی ہوپ وکٹ پر موجود ہیں۔میزبان انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اب تک 3 میچ کھیلے ہیں جن میں سے 2 میں جیت حاصل کی جبکہ 1 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور یہ 4 پوائنٹس کیساتھ چوتھے نمبر پر کھڑی ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے اب تک 2 میچ کھیلے ہیں جن میں سے ایک میں فتح، 1 میں اسے شکست ہوئی اور ایک میچ بارش کے باعث متاثر ہوا جبکہ یہ 3 پوائنٹس کیساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ انگلینڈ انگلش سکواڈ کی قیادت این مورگن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جوز بٹلر، جیسن روئے، جونی بیرسٹو، جو روٹ، بین سٹوکس، کرس ووکس، لائم پلنکٹ، جوفرا آرچر، عادل راشد، مارک ووڈ، ٹام کیورن، معین علی، جیمز وینس اور لائم ڈاﺅسن شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز ویسٹ انڈین سکواڈ کی قیادت جیسن ہولڈر کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شئی ہوپ، کرس گیل، ڈیرین براوو، شیمرون ہیت میئر، نکولس پورن، کارلوس بریتھ ویٹ، ایشلے نرس، کیمار روچ، شیلڈن کوٹریل، اوشین تھامس، ایوین لوئس، ایندرے رسل، شینن گیبریل اور فیبین ایلن شامل ہیں۔