رات کو 12 بجے تقریر سنانے کی کیا جلدی تھی: احسن اقبال

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) احسن اقبال نے کہا ہے کہ رات کو بارہ بجے تقریر سنانے کی کیا جلدی تھی، عمران خان کی باڈی لینگویج متاثر کن نہیں تھی۔ وزیر اعظم عمران خان کا رات گئے قوم سے خطاب پر مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا کوئی این آر او مانگ رہا ہے نہ یہ دے سکتے ہیں، وزیر اعظم کی تقریر سینسر کرنے کا بھی کمیشن بنایا جائے اور رات 12 بجے تقریر سنانے کی کیا عجلت تھی۔ ن لیگ کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ردعمل میں وزیر اعظم کو مولا جٹ نہ بننے کا مشورہ دیا۔ ان کا کہنا تھا ہم نے 11 ہزار میگاواٹ بجلی کیلئے قرضے لیے، بتایا جائے مہنگائی میں اضافہ کیوں کیا گیا۔