سابق حکمرانوں کی نا اہلی کے باعث ملک کنگال ہوا، عثمان بزدار

لاہور: (کوہ نور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی سے زیادہ کچھ مقدم نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی نااہلی کے باعث ملک کنگال ہوا، ماضی میں زبانی جمع خرچ سے کام چلایا گیا۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی سے زیادہ کچھ مقدم نہیں ہے، ہر لمحہ عوام کو بہتر مستقبل دینے کے لیے وقف ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نئے پاکستان کی جدوجہد میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے، عوام جلد مثبت تبدیلی محسوس کریں گے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شوبازیوں سے خادم اعلیٰ کا جعلی میڈل سینے پر نہیں سجایا جاسکتا، اس کے لیے بےلوث خدمت،عام آدمی کے مسائل کا احساس کرنا پڑتا ہے۔ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شوبازیوں سے خادم اعلیٰ کا جعلی میڈل سینے پر نہیں سجایا جاسکتا، اس کے لیے بےلوث خدمت،عام آدمی کے مسائل کا احساس کرنا پڑتا ہے۔