آصف زرداری اور نواز شریف کی جیل یاترا انتخابی وعدہ تھا: فواد چودھری

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف کی جیل یاترا پی ٹی آئی کے وعدوں کا اہم ترین باب ہے۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا دس سال میں اربوں کی ہیر پھیر کرنیوالے گروہوں کے سر غنہ جیل پہنچے، یہ معمولی بات نہیں، اگلا مرحلہ ریکوری کا ہونا چاہیے، ملک سے باہر ٹھکانے لگائی رقوم واپس ہوں۔