آصف زرداری کی آج اسلام آباد کی احتساب عدالت پیشی، سیکیورٹی سخت

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) نیب سابق صدر آصف علی زرداری کو آج احتساب عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کرے گا، ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا۔ 300 اہلکار نیب پنڈی کے دفتر کی سیکیورٹی پر تعینات ہونگے۔ ٹریفک پولیس کے 200 اہلکار نیب پنڈی دفتر سے نیب عدالت تک تعینات رہیں گے۔ نیب پنڈی کے دونوں اطراف کی سٹرکیں مکمل بند رہیں گی۔ نیب عدالت کے جی الیون روڈ بھی سیکیورٹی کی وجہ سے بند رہے گی۔ نیب عدالت اور نیب پنڈی کے باہر رینجرز اہلکار گشت پر تعینات ہوں گے۔ اگر کارکنان آئے تو آبپارہ چوک سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ نیب عدالت اگر کارکنان پہنچے تو ان کو پراجیکٹ موڑ پر روک لیا جائے گا۔ فیض آباد اور داخلی راستوں پر بھی انٹی رائٹس فورس تعینات ہوگی۔ ادھر سابق صدر آصف زرداری نے ڈی جی نیب راولپنڈی کو خط لکھا ہے کہ دوران حراست مجھے 2 خدمت گار دیئے جائیں۔ مجھے دن رات خدمت گار کی ضرورت ہوتی ہے، ایک دن اور دوسرا رات کو صحت کی نگرانی کرتا اور ادویات دیتا ہے۔ میں مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوں، اگر سہولت نہ دی گئی تو میری زندگی کو خطرہ ہوسکتا ہے، نہال چند اور لیاقت علی کو میرے ساتھ رہنے کی اجازت دی جائے۔