ہانگ کانگ: چین کو ملزمان کی حوالگی کے بل کیخلاف لاکھوں افراد کا مظاہرہ

ہانگ کانگ (کوہ نور نیوز) ہانگ کانگ کے وکٹوریہ پارک میں لاکھوں افراد نے دھرنا دے رکھا ہے، گذشتہ 15سال میں یہ سب سےبڑا احتجاج ہے۔ مظاہرین نے چین کو ملزمان کی حوالگی سے متعلق نئے بل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مشتعل ہجوم اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں کئی افراد زخمی ہو گئے، پولیس بڑے پیمانے پر مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔