کرکٹ ورلڈکپ؛ بھارت کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

اوول: (کوہ نور نیوز) ورلڈکپ میں بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلے جارہے کرکٹ ورلڈکپ کے 14ویں میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ویرات کوہلی نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے اس لیے ہم بڑا ہدف دینا چاہتے ہیں اور دوسری اننگز میں حریف پردباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے، ٹیم بیلنس ہےاس لیےکسی تبدیلی کی ضرورت نہیں۔ آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی بیٹنگ کرتے اور ہماری ٹیم میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہے۔