ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

ناٹنگھم: (کوہ نور نیوز) ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ انگلینڈ میں جاری ورلڈکپ ایونٹ میں آج ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ٹیمیں نوٹنگھم کے ٹرینٹ برج اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔ دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ کے اپنے اپنے پہلے میچ میں ایشیائی ٹیموں کو شکست دے چکی ہیں۔ ویسٹ انڈیز نے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو آؤٹ کلاس کیا جب کہ آسٹریلیا نے افغانستان کو شکست دی تھی۔ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ایک تبدیلی کی ہے جب کہ آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف میچ کھیلنے والے گیارہ کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔ ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر کے مطابق ڈیرن براوو کی جگہ ایون لیوئس کو ٹیم شامل کیا گیا ہے۔ ادھر آسٹریلوی کپتان ایرون فرنچ کا کہنا ہے کہ وہ ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے کیونکہ پچ بہت خشک ہے لیکن امید ہے کہ آگے چل کر بال اسپن ہو گا۔