ورلڈکپ 2019: جنوبی افریقا کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ساؤتھمپٹن: (کوہ نور نیوز) ورلڈکپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت کی ٹیم ویرات کوہلی، روہت شرما ، شیکھر دھون ، لوکیش راہول، ایم ایس دھونی، کیدرجادھو، ہاردیک پانڈیا، بھونیشورکمار،کلدیپ یادیو، یوزویندراچہل اورجسپریت بمرا پر مشتمل ہے۔ جنوبی افریقا کی ٹیم میں فاف ڈپلیسی، ڈی کوک، ہاشم آملہ، دیر دوسین، ڈیوڈ ملر، اینڈائل فہلکوو، کرس مورس، ربادا، عمران طاہر اور تبریز شمسی شامل ہیں۔ واضح رہےکہ جنوبی افریقا کے لیے یہ میچ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ بنگلادیش نے اس سے قبل ورلڈکپ کے پہلے میچ جنوبی افریقا کو شکست دی ہے۔