ورلڈ کپ، انگلینڈ کا ٹاس جیت کا پاکستان کیخلاف بولنگ کا فیصلہ

نوٹنگھم: (کوہ نور نیوز) ورلڈ کپ میں آج پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف میدان سجنے کو ہے، انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹاس ہار گیا جس پر انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دیتے ہوئے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے. ‌ آل راؤنڈر شعیب ملک اور محمد آصف کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کیلئے حارث سہیل اور عماد وسیم کی غیر متاثرکن پرفارمنس تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے اورآج ان کو ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے۔ انگلینڈ کیخلاف میچ سے ایک دن قبل تیز بارش کے باوجود محکمہ موسمیات کے مطابق آج نوٹنگھم میں آسمان پر بادل ضرور چھائے رہیں گے تاہم موسم خشک رہے گا لہٰذا باؤلرز کو وکٹ پر تھوڑی سوئنگ مل جائے گی جس سے وہ مخالف بیٹسمینوں کی پریشانی بڑھا سکتے ہیں۔