"گوڈزیلا کنگ آف دی مونسٹرز" کا لمبی کمائی کے بعد باکس آفس پر قبضہ

لاس اینجلس: (کوہ نور نیوز) خوفناک بلا کا باکس آفس پر قبضہ، ہالی وڈ ایکشن فلم "گوڈزیلا کنگ آف دی مونسٹرز" نے چار کروڑ نوے لاکھ ڈالر کما لئے۔ جادوئی چراغ کے جن پر بنی فینٹسی فلم "الہ دین" نے اس ہفتے چار کروڑ تئیس لاکھ ڈالر کمائے۔ فلم راکٹ مین دو کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر رہی۔