مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی جاری، مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: (کوہ نور نیوز) عید آ گئی، پر کشمیریوں پر بھارتی مظالم بند نہ ہو سکے۔ ضلع شوپیاں کے علاقے چتراگم میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 نوجوانوں کو شہید کیا۔ بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائی کے بعد کشمیریوں نے بھرپور احتجاج کیا، پرامن مظاہرین پر بھارتی فورسز نے فائرنگ کر دی جس سے پانچ نوجوان زخمی ہو گئے۔ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی ہے، ادھر جموں میں بھارتی فوجی نے درخت سے لٹک کر خودکشی کر لی۔