شاہینوں کا آج فیورٹ انگلینڈ سے ٹاکرا، قومی ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان

نوٹنگھم: (کوہ نور نیوز) ورلڈ کپ میں آج پاکستانی ٹیم انگلینڈ کیخلاف میدان سنبھالے گی جبکہ ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔ میچ پاکستانی وقت کےمطابق سہ پہر 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ آل راؤنڈر شعیب ملک اور محمد آصف کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کیلئے حارث سہیل اور عماد وسیم کی غیر متاثرکن پرفارمنس تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے اورآج ان کو ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے۔ انگلینڈ کیخلاف میچ سے ایک دن قبل تیز بارش کے باوجود محکمہ موسمیات کے مطابق آج نوٹنگھم میں آسمان پر بادل ضرور چھائے رہیں گے تاہم موسم خشک رہے گا لہٰذا باؤلرز کو وکٹ پر تھوڑی سوئنگ مل جائے گی جس سے وہ مخالف بیٹسمینوں کی پریشانی بڑھا سکتے ہیں۔