کراچی: گھر سے خاتون کی لاش برآمد، فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

کراچی: (کوہ نور نیوز) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ لاسی گوٹھ سے گھر سے خاتون کی لاش برآمد کر لی گئی، مقتولہ کی شناخت چالیس سالہ صباء کے نام سے کی گئی۔ ادھر اورنگی ٹاون جوہر چوک کے قریب فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کو اس کے شوہر علی گوہر سولنگی نے تشدد کرکے قتل کیا۔ شوہر بیوی کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، میاں بیوی ایک کمرے میں گھر میں رہائش پذیر تھے، دونوں کا آبائی تعلق نواب شاہ سے ہے، پولیس واقعے کی مختلف پہلووں سے تفتیش کررہی ہے۔ دوسری جانب اورنگی ٹاون جوہر چوک کے قریب فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق مقتول نوجوان کی شناخت جہانزیب کے نام سے کرلی گئی، مقتول کارپینٹر کی دکان کا مالک ہے۔