ورلڈ کپ ،جنوبی افریقہ کا بنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

لندن: (کوہ نور نیوز) ورلڈ کپ میں آج بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی، اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت لیا اور پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے. میچ سے قبل میاں مٹھو نے بنگال ٹائیگرز کے جیتنے کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔ کرکٹ کا سلطان کون، عالمی کپ کے تاج کی جنگ انگلینڈ میں جاری ہے۔ آج اوول کے میدان پر بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ مدمقابل ہوں گے، میچ کا سہ پہر اڑھائی بجے آغاز ہو گا۔ میاں مٹھو نے بنگال ٹائیگرز کے جیتنے کی پیش گوئی کر دی۔ بنگلہ دیش نے 2007 کے ورلڈ کپ میں پروٹیز کو شکست سے دوچار کیا تھا، جنوبی افریقن ٹیم کو عالمی کپ کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے 104رنز سے ہرایا تھا۔