ورلڈکپ: آج افغانستان، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ، سری لنکا کے درمیان ٹاکرا ہوگا

ناٹنگھم: (کوہ نور نیوز) ورلڈکپ کے تیسرے روز آج چار ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ ورلڈکپ 2019 کا تیسرا میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق 2:30 بجے نیوزی لینڈ اور سری لنکا درمیان صوفیہ گارڈنز کارڈف میں کھیلا جائے گا ۔ جبکہ چوتھا میچ پاکستانی وقت کے مطابق 5:30 بجے کاؤنٹی گراؤنڈ برسٹول میں ہوگا جس میں افغانستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔ یاد رہےکہ گذشتہ روز ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف 14 ویں اوور میں حاصل کرکے گرین شرٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دی اور ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی۔