ورلڈ کپ میں پاکستان کا مایوس کن آغاز، ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست

ناٹنگھم: (کوہ نور نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔ ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیا گیا 105 رنز کا ہدف ویسٹ انڈیز نے باآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر 14 ویں اوور میں پورا کر لیا۔ کرس گیل نے 50 جب کہ نکولس پورن نے 34 رنز کی اننگز کھیلیں۔ پاکستان کی جانب سے تینوں وکٹیں محمد عامر نے حاصل کیں۔ قبل ازیں پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف بدترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 105 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔