ورلڈکپ: پاکستان کی ناقص بیٹنگ، ٹیم 105 رنز پر ڈھیر

لندن: (کوہ نور نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹیم 105 پر ڈھیر ہو گئی۔ پچاس اوورز کے میچ میں گرین شرٹس صرف 21 اوور کھیل سکی۔ فخر زمان اور بابر اعظم 22.22 رنز بنا سکے۔ دیگر بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ تھامس نے 4 جبکہ جیسن ہولڈر نے 3 شکار کیے۔ پاکستان کی اننگز۔۔۔۔۔۔ پاکستان کے اوپننگ بلے بازوں نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا، امام الحق زیادہ دیر وقت پر ٹھہر نے سکے اور صرف 2 رنز بنا کر ٹریل کی گیند کا شکار بنے۔ فخر زمان نے پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا، مگر وہ بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، انہوں نے ایک چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 16 گیندوں پر 22 رنز بنائے اور رسل کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ حارث سہیل نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا لیکن وہ بھی کوئی پارٹنرشپ بنانے میں ناکام رہے اور 11 گیندوں پر صرف ایک چوکے کی مدد سے 8 رنز بنا کر آندرے رسل کا شکار بنے۔ مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم نے جارحانہ انداز اپنایا مگرہ وہ بھی ٹیم کو زیادہ دیر تک سہارا نہ دے سکے انہوں نے 2 چوکوں کی مدد سے 22 بنائے اور تھامس کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا دی۔ قومی کپتان سرفراز احمد نے ایک چوک کی مدد سے صرف 8رنز ہی بنا سکے اور جسین ہولڈر کی گیند کا شکار بنے۔عماد وسیم بھی ایک رنز بنا ہولڈر کا نشانہ بن گئے۔ آل رائونڈر شاداب خان صفر پر تھامس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ حسن علی ہولڈر کا نشانہ بنے انہوں نے بھی ایک سکور بنایا۔ محمد حفیظ 16 رنز بنا کر بنا پویلین لوٹے، انہیں تھامس کو آؤٹ کیا۔ پاکستان کی طرف سے آخری آئوٹ ہونے والے بیٹسمین وہاب ریاض تھے۔ انہوں نے 18 رنز بنائے۔ محمد عامر 3 سکور پر ناٹ آئوٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے تھامس نے 4 جبکہ ہولڈر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ آندرے رسل کے حصے میں دو وکٹیں آئی۔ کوٹریل نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔