ہالی وڈ باکس آفس پر جن کا قبضہ، "الہ دین" پہلی پوزیشن پر آ گئی

لاہور: (کوہ نور نیوز) ہالی وڈ باکس آفس پر چراغ کے جن کا قبضہ، ایڈونچر سے بھرپور فینٹسی فلم "الہ دین" آٹھ کروڑ اکسٹھ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر آ گئی۔ ایکشن فلم "جان وِک چیپٹر3" دو کروڑ چوالیس لاکھ ڈالر کا بزنس کرکے دوسری پوزیشن پر ہے۔ سپر ہیروز فلم "اوینجرز اینڈ گیم" ایک کروڑ ارسٹھ لاکھ ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر ہے۔